13 جون 2011 - 19:30

ایک بحرینی انقلابی شہری جابر ابراهیم العلوی خلیفی تشدد بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے بہادر عوام نے اپنے جائز مطالبات کو آگے بڑھانے اور اپنے انقلاب کے مقاصد کے حصول کی راہ میں کاروان شہداء کے چھتیسویں شہید کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 43 سالہ جابر ابراہیم العلوی بحرین پر آل سعود کی جارحیت کے بعد دیگر بحرینی انقلابیوں کے ہمراہ گرفتار ہو کر خلیفی اذیتکدوں مین قید کرلئے گئے تھے مگر خلیفیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہ ہونے کی بنا پر تین روز قبل رہا ہوگئے تھے تاہم انہیں اس حد تک ایذائیں پہنچائی گئی تھیں اور اس حد تک تشدد کا نشانہ بنائے گئے تھے کہ دو روز قبل خلیفی تشدد اور شدید زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگئے۔یوں اس شہید کا نام بھی – بحرین کی تاریخ میں -  14 فروری 2011 کو شروع ہونے والے بحرینی انقلاب کے چھتیسویں شہید کے عنوان سے ثبت ہوا۔ اس سے قبل بھی ملت بحرین نے 35 شہیدوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ بحرین کے اس شہری کی شہادت کی خبر ایسے حال میں منظر عام پر آئی ہے کہ آل خلیفہ کے حکمران اپنے امریکی آقاؤں کو ملک میں "معاشی اصلاحات" کے حوالے سے یقین دہانیاں کروا رہے ہیں یوں یہ خبر آل خلیفہ خاندان کے ساتھ ساتھ اس خاندان کے علاقائی اور عالمی آقاؤں کے لئے کسی رسوائی سے کم نہیں ہے۔ بحرین کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتے خاص قیدیوں کو اس قدر تشدد اور ایذاؤں کا نشانہ بنادیتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصے تک زندہ نہ رہ سکیں اور جب ان کو یقین ہوجاتا ہے کہ قیدی مزید زندہ نہیں رہے گا، اس کو رہا کردیتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر میں ہی دنیا سے رخصت ہوجائے اور خلیفی حکمرانوں کو عالمی سطح پر کسی قسم کے الزام کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پھر آل خلیفہ خاندان کے گماشتون کے ڈرائے دھمکائے ڈاکٹرز بھی ان کی طبعی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کریں۔دریں اثناء ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومین رائٹس واچ اور بحرین کی اندرونی انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ اور آل سعود کے غیرانسانی رویوں پر بارہا تنقید کی ہے جبکہ آل خلیفہ جبر کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد پابند سلاسل کردیئے ہیں۔ آل خلیفہ کو اس جبر ظلم میں آل سعود، اردنی شاہی خاندان، امارات کے حکمران خاندان نیز خلیج فارس کی دوسری ریاستوں کے گماشتوں کی مدد حاصل ہے اور وہ سب مل کر بحرین کی مظلوم ملت پر مظالم کے پہاڑ ڈھارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت